• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال ، کنٹریکٹ کے اجرا اور دیگر مدات میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں لانڈری کی مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں کنٹریکٹ کے اجرااور دیگر مدات میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے،آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے قبل ازوقت نیا کنٹریکٹ اورطبی اخراجات کی مجاز ادائیگی مقررہ حد سے زیادہ کرکے دولاکھ اکتیس ہزار سات سو چوالیس روپے کے نقصان کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کی واپسی، چار مشینوں کے ڈاؤن ٹائم پرمتعلقہ فرم پر جرمانہ عائد کرنےاورمستقبل میں ایسی بے ضابطگیوں سے بچنے کے لیے داخلی کنٹرول کو مضبوط بنانے کے ساتھ،طے شدہ شرائط سے انحراف کی صورت میں وضاحت دستا و یز ی ثبوت کے ساتھ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان سے مزید