• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سائنسدانوں نے ایک ایسا 4 پیروں پر چلنے والا روبوٹ تیار کیا ہے جو دوڑ میں دنیا کے تیز ترین انسانوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بلیک پینتھر 2.0 نامی روبوٹ کو چین کی Zhejiang یونیورسٹی کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

اس روبوٹ کا وزن 38 کلو گرام ہے جبکہ قد 2.1 فٹ ہے۔

روبوٹ تیار کرنے والی ٹیم کے مطابق یہ روبوٹ فی سیکنڈ 10.4 میٹرز کا فاصلہ طے کرتا ہے اور فی الحال 2009ء میں دنیا کے تیز ترین انسان کا اعزاز پانے والے یوسین بولٹ کے 2009ء کے عالمی ریکارڈ سے تھوڑا سا پیچھے ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید