• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 ماہ میں ملکی برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالرز کا اضافہ

مالی سال 25-2024ء کے پہلے 7 ماہ میں ملکی برآمدات میں 1 ارب 77 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔

اسلام آباد سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری ملکی برآمدات کا حجم 19 ارب 55 کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا، یوں پہلے 7 ماہ میں1 ارب 77 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مابلے میں برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 7 ماہ میں درآمدات میں بھی 6 اعشاریہ 95 فیصد اضافہ ہوا، اس طرح حجم 33 ارب ڈالر سے بڑھ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 2 اعشاریہ 84 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد حجم 13 ارب 48 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے مقابلے جنوری 2025 ءمیں برآمدات میں 0اعشاریہ31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید