• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، وائس چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ

کوئٹہ (خ ن)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈبلوچستان میں کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے،ہم وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق بلوچستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ دن دور نہیں جب بلوچستان عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بزنس کمیونٹی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (BBoIT) قومی اور بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کیلئے سرگرم عمل ہے۔ہم ملکی و غیر لکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف چینلز کے ذریعے رابطے قائم کر کے انہیں بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر رہے ہیں،گزشتہ دنوں اسلام آباد میں 10 سے زائد ممالک کے قونصل جنرلز اور سفیروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے ملاقاتیں کی گئی ہیں۔ حکومت کاروبار کرنے میں آسانی، مراعات کی فراہمی اور زراعت، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے جیسے شعبوں کو ترجیح دے کر سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید