• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا، میکسیکو کیساتھ ٹیرف پر بات چیت کا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز کہا کہ وہ کینیڈا اور میکسیکو پر عائد تعزیری محصولات پر دونوں ممالک کے ساتھ  بات چیت کریں گے، کیونکہ عالمی معیشت پراس کے اثرات کے خدشے کے باعث مارکیٹیں ڈوب گئیں۔میکسیکو اور کینیڈا سے درآمد کرنے والی امریکی کمپنیوں پر عائد 25 فیصد ڈیوٹیز نےگزشتہ روز مارکیٹ کے کھلتے ہی یورپی اور ایشیائی اسٹاک کو گرا دیا۔میکسیکن پیسو اور کینیڈین ڈالر بھی ڈالر کے مقابلے میں ڈوب گئے، جب کہ ٹرمپ کی جانب سے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو محدود کرنے کے لیے کینیڈا کی توانائی کی درآمدات پر 10 فیصد لیوی لگانے کے باوجود تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

دنیا بھر سے سے مزید