• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنسپل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایڈوائزر کی پوسٹ کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پرنسپل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایڈوائزر (ایس پی پی ایس ون )کی پوسٹ کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی سربراہی میں پیر کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے کمیٹی روم میں سپیشل سلیکشن بورڈ نے امیدواروں کے انٹرویوز لئے ، ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 10امیدوار انٹرویو کیلئےسلیکشن بورڈ کے سامنے پیش ہوئے ، وفاقی حکومت کی طرف سے یہ ٹیکینکل پوسٹیں پہلی مرتبہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کو دی گئی ہیں جن پر بھرتیوں کا پراسس جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید