• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل کے دوسرے سوارکا ہیلمٹ پہننالازم قرار دے دیا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)موٹر سائیکل کے دوسرے سوارکاہیلمٹ پہننالازم قرار دے دیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بعد چالان شروع کردیئے،موٹرسائیکل کے سیکنڈ سیٹرکے ہیلمٹ نہ پہننے پر 2ہزارکاچالان کیا جانے لگا ہے ایس پی منیر ہاشمی نے بتایا کہ موٹر سائیکل کادوسراسوارخاتون ہو یا مرد ہیلمٹ نہ پہننے پرچالان ہوگا ،سیف سٹی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کرکے چالان کیے جارہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پربیٹھے شخص کاسیٹ بیلٹ پہننابھی لازم ہے۔
لاہور سے مزید