• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ایک لڑکی اور تین لڑکوں کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ سٹی کو ملک رضوان مجید نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ف)عمر13سال اغواء ہو گئی۔تھانہ گنج منڈی کو محمدرفیق نے بتایا کہ میرابیٹاعمیر رفیق عمر14 سال جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے کو کسی نے اغواء کرلیا۔تھانہ ریس کورس کو نازیہ بی بی نے بتایاکہ میر ا10 سالہ بیٹا استشنا کہیں گم ہوگیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد وکیل نے بتایا کہ میرے پاس شاہ زیب بعمر 16سال نر سری پر کام کرتا ہے جو کہ صبح اپنے آبائی گاؤں جانے کیلئے نرسری سے نکلا مگر گھر نہ پہنچا ۔
اسلام آباد سے مزید