• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن اور سی ٹی او نے چارج سنبھال لئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک نے منگل کو ڈپلو میٹنگ انکلیو میںاپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ انہون نے تمام افسران سے تعارفی ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سفارت خانوں، سفارت کاروں، ملکی و غیر ملکی اہم تنصیبات، ڈپلومیٹک انکلیو اور ہائی سکیورٹی زون کے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی کویقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی کیپٹن (ر)ذیشان حیدر نے بھی سی ٹی او اسلام آباد کا  چارج سنبھال لیا اور ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹر میں ٹریفک افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی ۔
اسلام آباد سے مزید