• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار جاری، گاڑی، 7 موٹرسائیکل، موبائل فونز چھین لئے گئے

راولپنڈی،اسلا م آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 4گاڑیوں ،33 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،7افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 12 وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت ایک کار اور5موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ مختلف علاقوں سےایک موٹر سائیکل ، چار موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ کراچی کمپنی کے علاقوں میں2 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ چاہ سلطان میں 2نامعلوم ملزمان ارسلان خالد کاموٹرسائیکل ،تھانہ بنی کے علاقہ کرشن پورہ میں3نامعلوم ملزمان زاہد حسین کے بیٹے عبداللہ سے موٹر سائیکل اور موبائل،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں2نامعلوم ملزمان شہری کا موٹر سائیکل ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ کرنل یوسف کالونی میں2نامعلوم ملزمان محمد ناصر سے موٹر سائیکل ، ڈھوک کالاخان میں4نامعلوم ملزمان محمد وسیم سے موٹر سائیکل اور 15سوروپے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ سکیم 2میں 2نامعلوم ملزمان حفیظ احمد سے موٹرسائیکل اور8ہزار روپے چھین کر لے گئے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ قائداعظم کالونی میں دو کاروں میں سوار 8نامعلوم ملزمان طلال عرفان سے گاڑی ، 2 موبائل، 35 ہزار روپے اور دیگر کاغذات چھین کرپسٹل کا بٹ اس کے سر پر مار کر اسے زخمی کرکے فرار ہوگئے ۔ تمام وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔ دیگر وارداتوں میں بھی دو موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔پیرودھائی میں یاسر حسین کے پٹرول پمپ کے کیش روم سے 12لاکھ 25ہزارروپے اور سونا مالیتی 3لاکھ روپے ،پولیس فاؤنڈیشن میں رضوان الحق کے گھر کے تالے توڑ کرڈیڑھ لاکھ روپے ، ڈی وی آر اور طلائی زیورات وزنی 25 تولے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید