راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) جنگ میڈیا گروپ اور الائیڈ بینک کے تعاون سے جڑواں شہروں کے تعلیمی اداروں میں شروع ہونے والی شجرکاری مہم کے دوسرے روز فاطمہ جناح یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی پرووائس چانسلر ڈاکٹر ازہرہ رفیع پروفیسر شازیہ الائیڈ بینک کے گروب ہیڈ فیصل غوری سجا د حسین ریجنل ہیڈ صفدر محمود اور دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ یونیورسٹی کی کثیر تعداد میں طالبات نے بھی اس میں حصہ لیا، اس موقع پر پروائس چانسلر نے پودا لگا کرمہم کا افتتاح کیا جس کے بعد دیگر شرکا اور طالبات بھی پودے لگائے، اے بی ایل کے سینر حکام ا اور پروفسیر شازیہ نے جاری مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، فیصل غوری نے شجرکاری مہم میں تعاون کرنے پر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا ،فیصل غوری نے بتایا کہ 9 فروری کو جناح پارک میں اس سلسلے میں میرا تھن ریس ہو گی جبکہ اس دوران دیگر تعلیمی اداروں پودے لگائے جائینگے۔