راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عطائی ڈاکٹروں کے خلاف شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ وارث خان کو خرم شہز ا د نے بتایا کہ جعلی عطائی ڈاکٹر ز اظہر علی اور طارق خان کے ڈینٹل کلینک کو ہاٹی بازارکے ناقص اور گندے اوزاروں کی وجہ سے سائل کو دانتوں کے شدید مسائل لاحق ہوئے ، دانتوں کا انفیکشن ہو گیا جس کی وجہ سے سائل کومنہ کے کینسر اور ہپاٹائٹس کاخطرہ لاحق ہو گیا ۔ اس کے دو دانت بھی ضائع ہو گئے ۔ اظہر علی اور طارق خان لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔