راولپنڈی(نمائندہ جنگ) کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ کشمیر پر بھارتی قبضہ کسی صورت قبول نہیں۔ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حافظ طلحہ، غلام محمد سیفی، احسان اللہ منصور اور عبدالحمید لون سمیت صدر ہائی کورٹ ملک جواد خالد، ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری توفیق آصف اور شہباز راجپوت نے کہا کہ کشمبر پر ناجائز بھارتی تسلط پر دنیا کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ اس دوہرے معیار کی وجہ سے نام نہاد مہذب ممالک اپنی ساکھ کھوتے جا رہے ہیں ۔صدر ڈسٹرکٹ بار سردار منظر بشیر اور جنرل سیکرٹری اسد محمود ملک کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ تھے اور ہیں ۔