اسلام آباد ( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار ) معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے 11 ڈی ایس پیز کو گریڈ 18 میں ایس پی کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی ہے، تاخیر کی وجہ سے ترقی کا منتظر ایک ڈی ایس پی 10 جنوری کو ریٹائر ڈ ہو گیا ، ترقی کیلئے نامزد پولیس افسروں میں پانچ کا تعلق پنجاب ، چار کا تعلق سندھ، ایک کا تعلق کے پی اور ایک کا تعلق آزاد جموں کشمیر سے بتایا جاتا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق پانچ رکنی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے گیارہ ڈی ایس پیز کی فائلوں کی ورک گردانی اور کارکردگی کے جائزہ کے بعد انکی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دیدی ،ترقی کی سفارش پانے والوں میں محمد شریف کولاچی ،مہر منور علی ، حاکم خان ، محفوظ کیانی ، امتیاز حسین شاہ ، اسرار احمد ، شمس اظہر ، عابد اکرام چوہدری ، ماجد اقبال ،نجیب شاہ ، سجاد حیدر بخاری اور اسد رضا کے نام شامل ہیں، اس ضمن میں جب اسلام آباد پولیس کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ابھی ہمارے پاس کوئی نوٹیفکیشن نہیں پہنچا ۔