• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈویژن بنچ نے سرکاری افسران کی انٹرا کورٹ اپیلیں واپس لینے پر نمٹا دیں

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ اور احتجاجی دھرنوں کے دوران کے فرائض کی ادائیگی میں ناکامی پرجسٹس مرزا وقاص رؤف کے8مارچ2024کے حکم کے خلاف سرکاری افسران کی انٹرا کورٹ اپیلیں واپس لینے پر نمٹا دیں ۔سابق سی پی او شہزاد بخاری،سابق کمشنر ثاقب منان،سابق ڈی سی شعیب علی اور سابق سی ٹی او نوید ارشاد نےسنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھیں۔خالد محمود گھکھڑ،صدر انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ شیخ محمد حفیظ وغیرہ کی درخواستوں پرجسٹس مرزا وقاص روف نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی تھی کہ تین ماہ میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن،آر پی او،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،سی پی او اور سی ٹی او کے کردار و کارکردگی کا تعین کیا جائے اور رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرائی جائے۔درخواست گزاروں نے ڈویژن بنچ کے روبرو پیش ہوکر اپنی درخواستیں واپس لینے کا کہا جس کے بعدانٹرا کورٹ اپیلیں واپس لے لی گئیں۔
اسلام آباد سے مزید