راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 7ملزموں کو گرفتار کرکے 2400 سے زیادہ پتنگیں اور 20 ڈوریں برآمد کرلیں ۔ رتہ امرال پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2رکنی گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل،چھینے گئے 2 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ وارث خان پولیس نے بھی ایک ملزم سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا۔