راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 2لڑکیوں اور ایک لڑکے کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ پیرودھائی کو راحت کاظمی نے بتایا کہ اس کی بہن (ص) عمر24سال کو اسد نے اپنے چچا عبدالغفار کے ساتھ مل کر اغواء کر لیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد سعید نے بتایا کہ میرا چھوٹا بیٹا محمد آریان عمر 15 سال عصر کی نماز پرھنے گیا جو تاحال واپس نہیں آیا ۔تھانہ صدر بیرونی کو لیاقت نے بتایا کہ بیٹی (م) عمر 19 سال پرائیویٹ سکول میں ٹیچنگ کے لئے نکلی مگر واپس نہ آئی ۔ اس کو کسی نے اغوا ءکر لیا ۔