اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارلحکومت کے اساتذہ نے ٹیکس ریبیٹ پالیسی کے خاتمے اور ایجوکیشن الاؤنس کی منظوری کے حوالے سےجوائنٹ ایجوکیشن ایکشن کمیٹی کےزیر اہتمام منگل کونیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس کی وجہ سے سکول روڈ پر سپر مارکیٹکی طرف جانے اور آنے والی ٹریفک معطل رہی۔ مظاہرے کی قیادت کمیٹی کے کنونیئر فضل مولا کر رہے تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ احتجاج کے پہلے مرحلے میں اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا اگلا لائحہ عمل دیا جائے گا جس میں کلاسز اور امتحانات کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی تالہ بندی بھی شامل ہو گی ۔