جدہ (شاہدنعیم)جدہ میں پہلی’’میڈ ان پاکستان نمائش ‘‘ کا انعقاد آج ہوگا، پاکستان کی ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر سعدیہ خان نے کہا پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تجارتی تعلقات بہت اچھے ہیں۔ میری یہ کوشش ہے کہ پاکستان کی جو مصنوعات سعودی مارکیٹ میں متعارف نہیں ہیں، ان کو لیکر آئیں۔ اس میں جو چیز سرفہرست ہے، اس میں اسپورٹس ویئرز اور دیگراشیاء شامل ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان قونصلیٹ جدہ اور بزنس فورم کے زیراہتمام آج 5 فروری کوجدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹرمیں پہلی “میڈ ان پاکستان ایگزیبیشن” منعقد ہورہی ہے۔ جوایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہوگا- اس میں عوام کی بڑی تعداد اور پاکستانی مصنوعات کے مالکان شرکت کریں گے۔ ہمارے سعودی بھائیوں کے لئے بھی یہ بہت اچھا موقع ہے کہ ان کو معلوم ہوسکے گا کہ اس وقت پاکستان کیا کیا مصنوعات تیارکر رہا ہے۔ پاکستانی صنعتی اداروں کے مالکان و تاجرسستی ومعیاری طورپرتیار کردہ اپنی مصنوعات پیش کرتے ہوئے ان کی بآسانی فراہمی سے آگاہ کریں گے۔