ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر دو اہلکاروں کو معطل کرکے فوری طورپر میپکو ملتان سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ معطل ہونے والوں میں واپڈا ٹاؤن سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ پرویز اختر اور شمس آبادسب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ سیکنڈ محمد فرحان قادر شامل ہیں