ملتان ( سٹاف رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے عالمی سطح کے آن لائن فراڈ میں ملوث منظم گینگ کے 14 گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملتان کی مقامی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نینشل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزمان نے “ہارٹ سنڈر گروپ” کے نام سے سینکڑوں جعلی ویب سائٹس بنا کر بین الاقوامی سطح پر کروڑوں روپے کے فراڈ کی وارداتیں کیں۔