ملتان (سٹاف رپورٹر) ملاوٹ مافیا کے خلاف ملتان ڈویژن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہسپتال کنٹینز، ہوٹل، ملک شاپس سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے، میاں چنوں میں بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 165 لٹر ناقص مشروبات، 110 لٹر ملاوٹی دودھ، 16 کلو ممنوعہ اجزاء، 12 لٹر رینسڈ آئل، 8 کلو خراب انڈے تلف کردیے گئے، ابدالی روڈ پر چلڈرن ہسپتال کی کنٹین کو غیر معیاری مینگو فلیور ڈرنکس کی موجودگی پر 50 ہزار روپے، پل شوالا ڈوگر مارکیٹ میں ہوٹل کو صاف پانی نا ہونے، ورکرز کہ ذاتی صفائی اور میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 25 ہزار، بہادر پور میں سپر سٹور کو ایکسپائری بریڈ کی موجودگی پر 10 ہزار، ماڈل ٹاؤن اے بلاک کمرشل ایریا میں میں ریسٹورنٹ کو رینسڈ آئل کے استعمال پر 50 ہزار روپے، پرانا شجاع آباد روڈ اٹک پمپ کے قریب اور مدینہ ٹاؤن میں 2 ملک شاپس کو پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر 15، 15 ہزار روپے دولت گیٹ اور گلگشت کالونی میں 2 باربی کیو پوائنٹس کو گندے فریزر میں خوراک کی سٹوریج، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔