• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیسز کی مصدقہ نقول کے لیے500 روپے فیس وصولی کے خلاف چیف جسٹس کو خط

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سید ریاض الحسن گیلانی نے ہائیکورٹ ملتان بینچ کے کیسز کی مصدقہ نقول حاصل کرنے کے لیے 500 روپے بطور فیس وصول کرنے کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کے لیے پہلے ہی انصاف لینا مشکل ہے۔ جنوبی پنجاب کے وکلاء مطالبہ کرتے ہیں کہ نقل فارم پر عائد کردہ 500 روپے کی فیس وصول کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
ملتان سے مزید