ملتان (سٹاف رپورٹر ) تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان جنوبی پنجاب کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر علامہ محمد خان باروی اور مفتی محمد کاشف سعیدی نے کی اجلاس میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاح کے عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر صوبائی صدر علامہ محمد خان باروی اور مفتی محمد کاشف سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مدارس جو ابھی تک بورڈ کے ساتھ الحاق نہیں ہوئے ان کو تنظیم کے ساتھ الحاق پر زور دیا گیا غیر فعال اداروں کو فعال کر نے پر تنظیم المدار س کے ساتھ ملنے پر زور دیا گیا ۔