ملتان (سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ معیار تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے۔موجودہ حکومت فروغ تعلیم کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ شرح خواندگی میں اضافہ اور معیار تعلیم میں بہتری کےلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل ایکٹوسٹ دانش نواز اورملک وجاہت حسین شیخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔