ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 44مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد شہباز سے نامعلوم ملزمان بکرا چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوملتان کے علاقے مزمل علی سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لی تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے جھپٹا مارکر شاد جمال کا موبائل ، سید عمران رضا سے موٹرسائیکل، تھانہ دولت گیٹ اور لوہاری گیٹ کے علاقے عابد علی اور محمد عثمان کے موبائلزفونز، یاسر ندیم سے ڈاکو دو لاکھ روپے لوٹ کر فرار تھانہ بی زیڈ کے علاقے حسن سے دو ڈاکووں نے نقدی دس ہزار و موبائل ،تھانہ کوتوالی اور صدر کے علاقے واثق اور عابد سے موبائلزفونز، قادر پورراں کے علاقے اسلم سے تین لاکھ روپے ، تھانہ جلیل آباد ، چہلیک اور مظفر آباد کے علاقے معظمہ بتول ، محمد اسامہ اورندیم عباس کے موبائلز چھین لیے جبکہ کینٹ کے علاقے محمد بلال اور یاسر رحیم کی موٹرسائیکلیں محمد عابد کی نانی اماں کی طلائی بالیاں جلیل آباد کے علاقے علی رضا کا موبائل مظفر آباد کے علاقے مزمل ایوب کا موبائل قطب پور کے علاقے ذوالفقار علی کا موبائل محمد اشفاق کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے امتیاز کے گھر کا سامان، صدر شجاع آباد کے علاقے سکندر حیات کے درخت مالیت پانچ لاکھ سٹی شجاع آباد کے علاقے زاہد کی موٹرسائیکل ، سٹی جلالپور کے علاقے لطیف کے دو عدد انورٹر اور عارف کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔