ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بار کونسل کی ہدایت اور سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام BVCکے سلسلہ میں FIR & Idenfication Prade کے موضوع پر ممبر پنجاب بار کونسل خواجہ قیصر بٹ نے تفصیلی لیکچردیتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی آر کے تمام خانوں کو بغور پڑھ کر ان کو مکمل کریں اکثر مدعی کی غلطی سے ایف آئی آر میں وہ چیزیں رہ جاتی ہیں جو مدعی کی بجائے ملزم کو فائدہ پہنچاتی ہیں اور ملزم بری ہو جاتا ہے لہذا ایف آئی آر درج کراتے وقت وکیل کی مشاورت ضرور لیں۔