5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان ناروے میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کو یقینی بنانے کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سیاسی سماجی مذہبی پاکستانی و کشمیری رہنماؤں سمیت خواتین وحضرات نارویجن پارلیمنٹرین اور سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، سفارت خانہ پاکستان ناروے کے ویلفئیر کمیونٹی کونسلر آصف حمید نےاسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔
اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان ناروے کے ویلفئیر کیمیونٹی کونسلر آصف حمید نے صدر پاکستان جبکہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر رابیل مصطفیٰ سومرو نے وزیراعظم پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
تقریب میں کشمیر کے موضوع پر ایک پینل ڈسکیشن کا اہتمام کیا گیا، پینلسٹ کے شرکاء میں øyvind Håbrekke کاؤنٹی کونسل گروپ لیڈر کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی سینئیر سیاستدان اختر چوہدری سابق ایم پی اور پارلیمنٹ سوشلسٹ لیفٹ پارٹی صدر کشمیر کونسل یورپ بیلجیم سید علی رضا تحریک کشمیر ناروے کے صدرشاہ حسین کاظمی شامل تھے۔
اس موقع پر سینئر سیاستدان طلعت محمود بٹ، چوہدری وسیم شہزاد اور دیگر نے بھی کشمیر اور فلسطین غزہ کے حوالے سے سوالات کیے جبکہ کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی سابق ایم پی/سیاستدان لارس رائز نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور سوالات کے جواب دیے۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پینلسٹ کا کہنا تھا کے ہم بہادر کشمیری عوام کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہے اور ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کےسینئر نائب صدر چوہدری اسماعیل سرور گجر سماجی رہنما فضل حسین شیخ خالد محمود صدر پاکستانی کمیونٹی ناروے چوہدری اظہر اقبال رندھیر سینئیر سیاستدان عامر جاوید شیخ تحریک انصاف ناروے کے سابقہ سینئر نائب صدر ملک حمزہ سلطان اعوان تحریک کشمیر ناروے کے سینئیر عہدیدار چوہدری رفاقت علی شکیل اختر پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کےچیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ حاجی محمد ناصر اور دیگر شریک تھے۔