کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے مسئلہ کشمیر صرف بیانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے حل ہوگا جنگ کے سوا دیگر قابل عمل و قابل حل آپشنز پر غور کیا جائے ،کشمیری قیادت قومی طبقات اورا سٹیک ہولڈرز میں سے قابل افراد مل بیٹھ کر متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں مستقل امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا افسوس اقوام متحدہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور او آئی سی کا کردار ان کی بے حسی کے باعث قابل ذکر تک نہ رہا۔