• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ، بابر کے ٹاپ 20 سے اخراج کا خطرہ، 19 ویں نمبر پر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ ٹیسٹ بیٹرز میں محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے ترقی کے بعد 5 ویں، سری لنکا کے کمندو مینڈس ساتھ چھٹے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 6 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بولروں میں پاکستان کے اسپنرنعمان علی 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم 1 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں جبکہ محمد رضوان 9 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نمبر ون ہیں، بھارت کے ابھیشک شرما 38 درجے ترقی کے بعد 2 نمبر پر آگئے ہیں۔ 10 بہترین بولرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین دوبارہ نمبر ون بن گئے ہیں، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے نمبر پر آگئے، بھارت کے ورون چکرورتھی 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔

اسپورٹس سے مزید