• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کپتان کمنز بدستور ان فٹ، چیمپئنز ٹرافی کھیلنا مشکل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی تکلیف سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ کمنز نے ابھی تک بولنگ شروع نہیں کی ہے۔ سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز میں اسٹیو اسمتھ کپتانی کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے شدید خدشے کے پیش نظر کپتانی کے لیے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ سے بات چیت کی بھی تصدیق کر دی۔ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ کمنز کا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا قوی امکان ہے۔ ان کی غیرموجودگی میں ہمیں نئے کپتان کی ضرورت ہو گی ۔ آئندہ چند روز میں میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد صورتِ حال واضح ہو گی۔

اسپورٹس سے مزید