کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کردی ہے۔ مکہ مکرمہ میں نکاح کرنے والے کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر کو مداحوں و صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ فاسٹ بولر نے اپنی شادی کی مرکزی اور ولیمے کی تقریب سے تصویریں شیئر کی ہیں۔تصاویر میں ان کی اہلیہ کا چہرہ عیاں نہیں ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شیئر کی گئیں تصاویر میں جوڑے کو حرم شریف میں دیکھا گیا تھا۔