کراچی(اسٹاف رپورٹر) جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اس ماہ لاہور میں لگا یا جائے گا، ذرائع کے مطابق15فروری تک کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا ۔ قومی سلیکٹرز ان دنوں آرمی چیف کلبز ہاکی میں کھلاڑیوں کی کار کردگی کا جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد جونیئر ہاکی ٹیم کے آفیشلز سے مشاورت کے بعد کیمپ کے کھلاڑیوں کو حتمی شکل دی جائے گی، جرمنی کی ٹیم مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔