• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے میچ ریفری، امپائرز کا اعلان، احسن رضا بھی شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی نے امپائروں اور میچ ریفری کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان سے صرف امپائر احسن رضا کا نام موجود ہے۔ پینل میں تین میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پائی کرافٹ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 12امپائرز فرائض انجام دیں گے۔108میچز میں امپائرنگ کرنے والے رچرڈ کیٹلبرو، جنہوں نے2017کے فائنل میں امپائرنگ کی تھی ، کی واپسی ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ کرس گیفانی، کمار دھرماسینا، رچرڈ ایلنگ ورتھ، پال رائفل اور روڈ ٹکر ،مائیکل گف، ایڈرین ہولڈ اسٹاک، احسن رضا، شرف الدولہ ابن شاہد، الیکس وارف اور جوئل ولسن شامل ہیں۔
اسپورٹس سے مزید