کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی چیف محسن نقوی جمعرات کو چین سے لاہور واپس پہنچ رہے ہیں اور جمعے کو قذافی اسٹیڈیم کے افتتاح میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ موجود ہوں گے۔ پی سی بی7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں کام کرنے والے ایک ہزار سے زائد افراد کو ظہرانہ دیگا ۔ پی سی بی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔ تقریب شام سات بجے اور پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی ساڑھے سات بجے ہوگی ۔ رنگارنگ لائٹ شو اور انفرادی پرفارمنس بھی پیش کی جائیں گی ۔ داخلہ مفت ہو گا۔ دروازے ساڑھے پانچ بجے کھولے جائیں گے۔ عمران خان انکلوژرمہمانوں کیلئے مخصوص ہو گا۔