کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی کا حصہ نو جنوبی افریقی پلیئرز اپنی لیگ ایس اے ٹی ٹوئنٹی لیگ کی وجہ سے لاہور میں سہ فریقی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نہیں کھیلیں گے ۔ پروٹیزٹیم بدھ کو لاہور پہنچے گی۔ کیشو مہاراج اور ہینرک کلاسن 9 فروری کو کراچی میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔ ہیڈ کوچ روب والٹر نے سہ ملکی سیریز کے اسکواڈ سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کیا ہے۔ انہوں نے 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلے میچ کیلئے ابتدائی 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ قیادت ٹیمبا باوما کریں گے، اسکواڈ میں چھ نئے کھلاڑی میتھیو بریٹز، میکا ایل پرنس، فاسٹ بولر گیڈون پیٹرز، ہالی ووڈ بیٹس، ایتھن بوش اور سینتھ واریرس شامل ہیں۔ فاسٹ بولرجیرالڈ کوٹزی بائیں ہیمسٹرنگ انجری کے بعد سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ایس اے ٹی 20 کے ایلی منیٹر کے بعد مزید کھلاڑیوں کا اعلان ہو گا۔ مکمل اسکواڈ کا اعلان 9 فروری کو فائنل کے بعد کیا جائے گا۔