• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی میچ ریفری سری ناتھ اور امپائر کا پاکستان آنے سے انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھارت سےتعلق رکھنے والےمیچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے پاکستان آنے سے گریز کیا۔ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا، سابق فاسٹ بولر جواگل سری ناتھ نے آئی سی سی سے چھٹیاں لےلیں، نیتن مینن نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے، آئی سی سی قوانین کے مطابق بھارتی میچ آفیشلز دبئی میں بھارتکے میچز سپروائز نہیں کرسکتے تھے۔

اسپورٹس سے مزید