لاہور (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان نہیں آرہی ۔ پاکستان سمیت بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے ۔ لیکن لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی تشہیری سرگرمیوں نے توجہ حاصل کر لی ہے۔ خاص طور پر شہر میں ویرات کوہلی کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ ان پوسٹرز نے ایک بار پھر اہل پاکستان کی کشادہ دلی کا ثبوت دیا ہے۔