میلبرن (جنگ نیوز) آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ نے ورلڈٹیسٹ فائنل میں سیم کونسٹانس کے اوپننگ کرنے کی حمایت کی ہے۔ ٹائٹل کیلئے آسٹریلیا اور جنوبی افریقا لارڈز میں مدمقابل ہونگی۔ ہیڈ نے حالیہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں عثمان خواجہ کے ساتھ اوپننگ کی تھی، ان کا کہنا ہے کہ بطور اوپنر کردار یہیں تک تھا۔