راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 18موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،15افراد سے جھپٹا مار کر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔اسلام آباد میں بھی 10 وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت ایک کار اور3 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔ ایک موٹر سائیکل، چار موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔2 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر دو موٹر سائیکل اور متعدد موبائل فون اور نقد ی چھین لی گئی۔گلاس فیکٹری چوک میں اسراراحمد کے گھر سے 3موبائل اور6تولہ طلائی زیورات ،موبائل،تاج ریذیڈینشیامیں ڈاکٹر صداقت علی کے گھر سے 80 ہزارروپے اور سونا مالیتی 20لاکھ روپے ،فیصل ہلزمارگلہ میں آفتاب حسین کے پراپرٹی آفس کے تالے توڑ کر3لاکھ روپے ،دفتری سامان مالیتی 42 لاکھ پچاس ہزارروپے چیک بکس اور دیگر کاغذات چوری کر لئے گئے۔دیگر وارداتوں میں بھی شہری موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہو گئے ۔