• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے: مزمل اسلم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ محصولات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے ٹیکس کی وصولی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختون خوا ریونیو اتھارٹی نے اضافی محصولات جمع کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ کیپرا (ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے پورٹل) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری ٹیکس وصولی بڑھ کر 28.92 ارب روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 386 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ محصولات کی وصولی 6009 ارب روپے کے مطلوبہ ہدف کے مقابلے میں 5623 ارب روپے رہی ہے۔

مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ دسمبر کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 1328 ارب روپے رہی، ماہانہ ہدف کا 97 فیصد حاصل کر لیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید