پشاور( جنگ نیوز )محبوب میڈیکل انسٹیٹیوٹ (ایم ایم آئی)حیات آباد اورپاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈانڈسٹریل ریسرچ کے درمیان میڈیکل سائنس کے شعبے میں ریسرچ کوفروغ اور مصنوعی اعضاء کی تیاری میں باہمی تعاون کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے،مفاہمتی یاداشت پر دستخط ایم ایم آئی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر محبوب الرحمان اورڈی جی (پی سی ایس آئی آر) جہانگیر شاہ نے کی۔ اس موقع پر پی سی ایس آئی آرکے ڈائریکٹرارباب صدیق، انجینئر یونس ، ڈاکٹر فریحہ ودیگر افسران جبکہ ڈائریکٹر ایم ایم آئی ڈاکٹر الطاف الرحمان بھی موجود تھے۔ اس معاہدے کی روسے سائنسی تحقیق اور نئی ایجادات کے بارے میں تعاون کی جائیگی جس میں مصنوعی اعضاء کی تیاری اورمعذورافراد کیلئے سمارٹ چیئرز(جدیدکرسیاں) وغیرہ کی تیاری شامل ہے۔ ڈاکٹر محبوب الرحمان نے اس موقع پرکہاکہ انکا ادارہ پولیو اورفالج زدہ مریضوں سمیت خصوصی افراد کی بحالی کیلئے کام کررہا ہے۔