کراچی (اسٹاف رپورٹر) 14ویں رشید ڈی حبیب اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔ پہلے دن احمد بیگ اور محمد زبیر لیڈر بورڈ پر حاوی رہے۔ محمد منیر نے 67 (انڈر -5)، اور مدثر اقبال نے 68 (انڈر -4) اسکور کیا۔ محمد سجاد، محمد شریف پی این، اور طلعت اعجاز 69(انڈر -3) کے اسکور کے ساتھ لیڈرز کے قریب رہے۔ امیچرز میں صادق حبیب نے (77) اور ارسلان شکوہ خان نے (78) اسکور کے ساتھ 80 بریک کیا۔