اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )بارش کا سبب بننے والی ایک کمزور مغربی لہر کا آج جمعہ کی (شام/رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجہ میں اگلے دو سے تین دن کے دوران گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات خطہ پوٹھوہار اور شمال/مغربی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے۔گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔