اسلام آباد ، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ، سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے تھانہ گولڑہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 170 مشکوک افراد،140گھروں ودکانوں،ہوٹلز،20 گاڑیوں اور 30 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا ۔ دوران آپریشن 2 پستول اور ایک رائفل برآمد کر لی گئی۔ 38 مشکوک افراد اور ایک موٹر سائیکل تھانہ منتقل کیاگیا۔راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ اور آراے بازار کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کئے گئے۔ اس دوران مجموعی طور پر 95 گھروں، 62دکانوں اور انفرادی طو پر 250 شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا۔