اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی کے خلاف 567کارروائیاں کرتے ہوئے 105 افراد گرفتار کرلئے جبکہ 2 لاکھ 47 ہزار جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔شہریوں کی شکایات پر گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی شروع کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان میمن اور اسسٹنٹ کمشنرز نے رمضان بازاروں کے دورے کئے ، ڈی سی کا کہنا تھا کہ 20 سے زائد فئیر پرائس شاپس پر معیاری اور سستی سبزیاں پھل فراہم کئے جا رہے ہیں، رمضان بازاروں میں رمضان المبارک کی تمام اشیاء ضروریہ پرسبسڈی موجود ہے۔