• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دارالحکومت کی کچی آبادیوں کیلئے نئے پالیسی فریم ورک اور ڈائریکٹوریٹ کی ضرورت ہے، الائنس فار اربن رائٹس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) الائنس فار اربن رائٹس نے وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادیوں کے لئے ایک نئے پالیسی فریم ورک اور ایک ڈائریکٹوریٹ کے قیام کا مطالبہ کر دیا جو کچی آبادیوں کے مالکانہ حقوق کے لئے سروے ، اپ گریڈیشن اور ماڈل کا عمل شروع کرسکے۔ تنظیم کے آرگنائزر عاصم سجاد اخترنے کہا ہے کہ شہر اقتدار کی 20 فیصد آبادی کچی بستیوں پر مشتمل ہے۔ پریس کلب میں عمار رشید اور عائشہ شاہد، ثوبیہ احمد کاکڑ، عائشہ شاہد ، رخسانہ رشید اور دانیال آدم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے نے جان بوجھ کر کچی آبادیوں کو مستقل طور پر غیر تسلیم شدہ حیثیت میں رکھا تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں بے دخل کیا جاسکے۔
اسلام آباد سے مزید