• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں شہری لٹتے رہے، 3 گاڑیاں، 25 موٹرسائیکل بھی چوری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 3گاڑیوں 2رکشوں 21 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی ، مویشیوں اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،9افراد سے ان کے موبائل جھپٹ لئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی7وارداتوں میں نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار، 5موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اورنقدی اڑا لی گئی۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے سے ایک موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ شمس آباد میں 3موٹر ساسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر علی حیدر سے موٹرسائیکل اور8ہزارروپے،تھانہ صادق آباد کے علاقہ سروس روڈ پر 2موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر عمیرمحمود سے 18ہزار 500روپے ، گھڑی اور طلائی انگوٹھی ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ ظفر ٹائون کرسچن کالونی کے قریب 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر عون رضا سے موبائل اوردولاکھ 8ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے ۔ دیگر وارداتوں میں بھی گن پوائنٹ پر شہریوں سے 14موبائل اور نقدی چھین لی گئی ۔ گلشن دادن خان میں میجراتفاق کے گھرسے 5لاکھ روپے ، 2لیپ ٹاپ اورموبائل ،چوہڑ چوک میں قمر الاسلام کی دکان سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل کمپنیوں کے کارڈز مالیتی 34ہزار روپے،پیرمہرعلی شاہ ٹاؤن میں دانش کے گھر کے تالے توڑ کر4لاکھ روپے اور طلائی زیورات وزنی 5 تولہ چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید