اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کے کیس کا فیصلہ سنادیااور ملازمین کو فوری طور پر پلاٹ الاٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔اس حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین کی طرف سے سید نعیم بخاری،علی نوازکھرل اور عماد ملک ایڈووکیٹ جبکہ سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے نذیر جواد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ادھر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے سے درخواست کی کہ وہ فی الفور قرعہ اندازی کے احکامات جاری کریں ۔