• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سامراجیت صیہونیت کا گٹھ جوڑ فلسطینیوں کو ختم کرنے کے درپے ہے‘ ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سامراجیت و صیہونیت کا گٹھ جوڑ فلسطینیوں کا وجود ختم کرنے کے درپے ہے۔ حماس کا یرغمالیوں کو محفوظ رکھنا اور انہیں رہا کرنا سامراجیوں اور صیہونیوں کی شکست کا ثبوت ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ساجد نقوی نے کہا کہ امریکی انتخابات میں تبدیلی پر خوش ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ سامراج کبھی اپنے عزائم اور انسانیت کش پالیسیوں سے پیچھے نہیں ہٹتا۔
اسلام آباد سے مزید